بابر اعظم اب بی پی ایل بھی کھیلیں گے،نیا معاہدہ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب بی پی ایل بھی کھیلیں گے نیا انکشاف،انہوں نے رنگ پور رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آخر ی معاہدہ 2017 میں سلہٹ سکسر کے ساتھ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ان کے نئے معاہدے کا انکشاف رنگ پور رائیڈرز کے سوشل میڈیا مینجر نے اپنے اکاؤنٹ سے کیا۔ اُن کی طرف کی گئی پوسٹ میں سے واضح اشارہ ہے کہ ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑی نمبر 1 ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں، دیکھا جائے تو پاکستان ہی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کپتان بابر اعظم ہیں، رنگ پور رائیڈرز میں ہسارانگا، نکولس پورن کے علاوہ برینڈن کنگ بھی شامل ہو چکے ہیں ۔