پاک بھارت میچ: ٹکٹوں کی فروخت، قیمت 19 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

بمبئی (نیوزڈیسک)پاک بھارت میچ کی تیاریاںعروج پر ،بھارت میں ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپوں سے بھی تجاویز کرچکی۔رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں پاک بھارت ٹیموں کے مقابلے کیلئے کھیلوں کے ٹکٹوں کیلئے عالمی آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر 19,51,580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ٹکٹ محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ۔ویاگوگو نامی ٹکٹنگ سائٹ کے پاس اب بھی 100 سے زیادہ ٹکٹیں موجود ہیں جس کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 سے زائد روپے میں فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ چنئی میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 31,340 روپے سے لیکر 9,31,295 روپے تک فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں روایتی حریف ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔