پی سی بی اور اے سی سی صدر کے درمیان شدید جھڑپ، ایشیاء کپ شیڈول مذاق بن گیا

لاہور(نیوزڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا ٹورنامنٹ ہمبنٹوٹا شفٹ کرنے کی ای میل کو جے شاہ نے مسترد کردیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا پی سی بی اور اے سی سی کے صدور کے درمیان شدید جھڑپ ۔پی سی بی نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا متفقہ فیصلہ مانیں گے، ہم میزبان ہیں زبردستی کا فیصلہ ہم پر نہیں تھوپا جا سکتا۔۔ پی سی بی پہلے میچز ہیمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق ہوا اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔ جے شاہ پہلے ورلڈ کپ کے شیڈول کو مذاق بنا جا چکے ہیں جے شاہ نے اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید ناراضگی کا اظہار کر دیالاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گےکھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں