کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر،ایشیاء کپ 2023کولمبو سے منتقل

کولمبو(نیوزڈیسک)ایشیاء کپ 2023، کولمبو میں شیڈول میچز منتقل ،سری لنکا کولمبو میں شیڈول سپر فور مرحلے کے میچز منتقل کر دیئے گئے، ذرائع کے مطابق یونٹ کے سپر فور مرحلے کے میچز اب ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا ممکنہ شیڈول میچ بھی 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا، ذرائع10 ستمبر کو پاک بھارت میچ میں بارش ہونے کی صورت میں میچ 11 ستمبر کو ریزرو ڈے کو کھیلا جائے گا، ایشیاء کپ کا فائنل مقابلہ بھی کولمبو سے ہمبنٹوٹا میں شفٹ کر دیا گیا ،ایشیاء کپ کے کولمبو میں شیڈول میچ بارشوں کی پیشِ نظر ہمبنٹوٹا منتقل کیے گئے ہیں۔