کرکٹرحارث رؤف کی برق رفتار گیند نے شریاس آئر کا بیٹ توڑ دیا

کولمبو(نیوزڈیسک) فاسٹ بولر حارث رؤف کی برق رفتار گیند نے شریاس آئر کا بیٹ توڑ دیا۔قومی کرکٹر حارث نے پہلے ایک انتہائی تیز گیند سے ان کا بیٹ توڑ دیا، اس کے بعد خطرناک بال پر فخرزمان کی مدد سے پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے، شریاس آئر صرف 14رنز بناسکے۔بھارتی بیٹر 5 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی یادگار نہ بناسکے،انھوں نے اچھا آغاز کیا اور بڑی اننگز کھیلنے کے موڈ میں نظر آرہے تھے۔