زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کرگئے

لاہور(نیوزڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتانہیتھ اسٹریک عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے جو آج صبح انتقال کرگئے۔ فیس بُک پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق انکی اہلیہ نادین اسٹریک نے کی۔ سابق کرکٹر کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے جبکہ انکی عمر محض 49 برس تھی۔اسٹریک کی اہلیہ نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں سے دُکھ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح 3 ستمبر 2023 بروز اتوار، میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور خوبصورت بچوں کے باپ کا انتقال ہوگیا ۔ ہیتھ اسٹریک کینسر سے جنگ لڑرہے تھے جبکہ انکا علاج چل رہا ہے ۔زمبابوے کے شہر بلاوایو میں پیدا ہونے والے اسٹریک کو تیز گیند باز کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 28.14 کی اوسط سے 216 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ٹیسٹ میچوں میں 22.35 کی اوسط سے 1990 رنز بنائے۔ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اسٹریک نے 29.82 کی اوسط سے 239 وکٹیں حاصل کیں اور 28.29 کی اوسط سے 2,943 رنز بنائے۔