ویرات کی عزت کرتاہوں،ان سے بہت سیکھا، مقابلہ زبردست ہوگا،کپتان بابر اعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویرات کی عزت کرتاہوں،ان سے بہت سیکھا، پاک بھارت میچ زبردست ہوگا،ہم جیت کیلئے پُرجوش ،اُمید ہے اچھا میچ ہوگا۔قومی کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ویرات کوہلی ان سے عمر میں بڑے ہیں اس لیے وہ ان کی عزت کرتا ہوں،میری دو ہزار انیس میں ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی،ویرات کوہلی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،مکی آرتھر پاکستانی کھلاڑیوں کوسمجھتے ہیں،ٹیم فارم میں ہے ،موجودہ ٹیم میں آٹھ سے نو وہی کھلاڑی ہیں جو چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے، پاک بھارت میچ میں زبردست مقابلہ ہوگا۔