بھارتی جیولین تھرورز غیر ملک ٹریننگ کرتے ہیں، ہمارے پاس جیولین بھی نہیں، محمد یاسر

لاہور(نیوزڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں برانز میڈل حاصل کرنے والے جیولین تھروور محمد یاسر نے پاکستانی اور بھارتی جیولین تھروور میں فرق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جیولین تھرورز غیر ملک ٹریننگ کرتے ہیںمگر ہمارے پاس جیولین بھی نہیں، محمد یاسرنے کہاکہ ہمارے اور بھارتی جیولین تھرورز میں فرق صرف یہ ہے کہ وہ باہر کے ممالک میں جا کر ٹریننگ کرتے ہیں اور ہمارے پاس اپنے جیولین بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈل جیتنے پر بھارتی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے مجھے فون کیا اور مبارکباد دی،ان کا کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا فیورٹ بھی ہیں اور دوست بھی ہے ۔