زیم ایفرو ٹی 10 میں پاکستانی سکندر رضا نے دھوم مچادی

ہرارے (نیوزڈیسک) دنیا میں ہرجگہ پاکستانی کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کی بدولت دھوم مچارہے ہیں۔ زیم ایفرو ٹی 10 میں بھی پاکستانی نژاد سکندر رضا نے کی شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ سے بولاویو براویز کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔ انہوں نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ باؤلنگ میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بولاوایو بریوز نے اچھا آغاز کیا اور بین میکڈرموٹ (18) نے بولنگ کی۔ تاہم میکڈرموٹ اور کوبی ہرفٹ (5) اوپننگ اسٹینڈ کو برقرار نہ رکھ سکے اور پہلے تین اوورز کے اندر ہی آؤٹ ہو گئے جس میں کپتان سکندر رضا آئے اور دھواں دار بیٹنگ سے ٹیم کا اسکور مقررہ 10 اوورز میں 128 رنز تک پہنچادیا۔ جواب میں ہرارے ہریکینز کی ٹیم کا آغاز سست رہا اور تجربہ کار بھارتی بلے باز رابن اتھپا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آدھے مرحلے میں ہریکینز کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ اسکور صرف 32 تھا ۔ چھٹے اوور میں محمد نبی 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس اسکور 33 تھا۔ لیوک جونگوے نے اننگز کےاختتام کے قریب چند بڑے ہٹس لگائیں تاہم وہ آخری اوور میں 20 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ہریکینز مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 79 بناسکی یوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/Lh3fx8_VEbI” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” allowfullscreen>