پاکستانی شاہین ایمرجنگ ایشیاء کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی شاہین ایمرجنگ ایشیاء کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں طیب طاہر، قاسم اکرم اور عماد بٹ شامل۔پاکستان نے ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی ۔فائنل میں سنچری بنانے والے طیب طاہر کے دوستوں نے ائرپورٹ پر انکی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔