کولمبو ٹیسٹ؛ ابرار اورنسیم شاہ نے سری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیرکردیا

کولمبو(نیوزڈیسک) آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 166 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے 9 رنز کے اسکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن کو بھاگنے پر مجبور کردیا 4۔کسال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما دیا۔ اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ، تیسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری،نسیم شاہ نے اپنی گیند پر کپتان دیموتھ کرونارتنےکو 17 رنز پر بولڈکردیا۔ دنیش چندی مل اور دھننجیا ڈی سلوا 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بنا کرفارغ۔دنیش چندی مل کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، چھٹی وکٹ 122 رنز اور ساتویں وکٹ 133 رنز پر گر گئی۔