پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ ،136 رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ

کولمبو(نیوزڈیسک) پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،پاکستان کا شاندار وار ،136 رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکاکی ٹیم مشکلات کا شکار ، ابتدائی 36 رنز پر سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے ۔اوپنر نشان مدوشکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا،شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ اُڑائی ،نسیم شاہ نے انجیلو میتھیوز اور دیموتھ کرونارتنے کو آؤٹ کیا۔