ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل آج ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

کولمبو (نیوز ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل آج ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کولمبو
میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کا تھا۔دوسری طرف پاکستان نیشنل کر کٹ ٹیم بھی کولمبو میں موجود ہے ، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا،شاہین آفریدی نے بھی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور ان سے تجربات شیئرکیے ۔