بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، میزبان ٹیم مشکلات کا شکار،پہلے ہی دن 150 پر ڈھیر

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، میزبان ٹیم مشکلات کا شکار،پہلے ہی دن 150 پر ڈھیر ۔ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک سو پچاس اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلیک ایتھینز نے سب سے زیادہ سنتالیس رنز بنائے،،روی چندرن اشون نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،رویندرجدیجا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،،محمد سراج اور شردل ٹھاکرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی،،ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم بغیر کسی نقصان کے اسی رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی۔