عظیم آسٹریلوی کرکٹر ایلن بارڈر خطرناک بیماری میں مبتلاء ہوگئے

سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر ایلن بارڈر خطرناک بیماری میں مبتلاء ہوگئے،ڈاکٹروں نے 80 سال سے پہلے موت کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2016 میں پارکنسن کی بیماری کی تصدیق ہوئی لیکن میں عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتا تھا کہ وہ مجھے پر افسوس محسوس کریں، اب میری عمر 68 سال ہے لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں اگر میں 80 برس کی عمر تک زندہ رہا تو معجزے سے کم نہ ہوگا،واضح رہے کہ ایلن بارڈر 1987 میں ورلڈ کپ جیتنے والی اسٹریلوی ٹیم کے کپتان تھے۔