پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24-2023 کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز  )پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24-2023 کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کی تعداد 6 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی ہےمیچ آفیشلز میں علیم خان موسی، اظہر لئیق، بلال خلجی، کامران چوہدری شامل خالد جمشید، محمد اسلم اور سہیل ادریس بھی میچ آفیشلز میں شامل ہیںایلیٹ ایمپائرز کے پینل کی تعداد 14 سے بڑھا کر 23 کر دی گئی پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 میچ ریفریز کو ترقی دے دی، پہلی خاتون ثمن ذوالفقار بھی شامل رواں سیزن میں فرسٹ الیون کے مجموعی طور پر 200 میچز کھیلے جائیں گے،گزشتہ سیزن میں فرسٹ الیون کے مجموعی طور پر 97 میچز کھیلے گئے تھے