ایشیاکپ مقابلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیاکپ مقابلہ، بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔بی سی سی آئی نے مشروط طور پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کوبھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرنا ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔