Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ایس ایل نواں ایڈیشن دبئی میں کروانے کی تجویز پیش

کراچی(نامہ نگار)پی سی بی ویسٹ انڈیز کیساتھ پی ایس ایل9 کیلئے ہوم سیریز آگے بڑھانے پر غور کرنے لگی۔ گورننگ کونسل اجلاس میں بورڈ میں پی ایس ایل کا آئندہ سال نواں ایڈیشن فروری، مارچ میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی، ہمیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ذریعے سے ہوم سیریز کو آگے بڑھانا ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان میں سکیورٹی صورتحال مخدوش ہونے کے باعث اگلا ایڈیشن دبئی میں کروانے کی تجویز بھی سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ دبئی میںچند میچز کے بعد ایونٹ واپس وطن لے آئیں گے، اس تجویز پر ایک فرنچائزز کی جانب سے مخالفت سامنے آ ئی، اونرز کہنا تھا کہ تمام میچز پاکستان میں ہی کرائیںبعض بورڈ آفیشلز کودبئی میں میچزکے دوران ڈالرز میں ملنے والا ڈیلی الاؤنس، بڑے ہوٹلز میں قیام کی یادیں ستا نے لگیں، چاہتے ہیں کہ کسی طرح ایونٹ عرب امارات منتقل کیا جائے