Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سوات سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے کی خبر نے دل ہلا کر رکھ دیا، شاہد آفریدی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سوات سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے کی خبر نے دل ہلا کر رکھ دیا۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سوات میں پولیس اسٹیشن پر بم دھماکے کی خبر نے دل ہلا کر رکھ دیا، میری دعائیں ان بہادر پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں ایسے انتہا پسندانہ تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔