اہم خبریں

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 1 سال بعد جیل سے کل رہا ہونگے

بمبئی (نیوزڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو کل ایک سال بعد جیل سے رہا کردیا جائے گا۔ نوجوت سنگھ سدھو کی رہائی سے متعلق ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی گئی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں سپریم کورٹ نے ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سدھو پر روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل تھا کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے گرنام سنگھ کے سر پر مکّا مارا تھا جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔گزشتہ سال مئی میں نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو پر 1000روپے جرمانہ عائد کر کے انہیں رہا کردیا تھا تاہم اس حوالے سے ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی جس میں ان کو سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں