اہم خبریں

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے،ایرانی آرمی چیف

تہران (اے بی این نیوز)آرمی ڈےکے موقع پر جاری بیان میں ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ دشمن کےکسی بھی خطرے یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور آخری سانس تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے۔

ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایرانی افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت یا خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے اور مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔ ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے تیار ہیں، تاہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

متعلقہ خبریں