کراچی میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی ( peshwar zulmi)نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی( psl ) برتری مزید مضبوط کر لی۔ اس شاندار فتح کے بعد زلمی کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پہنچ گئی ہے اور اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔
کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اننگز میں حسن نواز نے 37 جبکہ ریلی روسو نے 26 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، تاہم ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
اسلام آباد سے خبر غم،جا نئے کتنے لوگ لقمہ اجل بن گئے
زلمی کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا ٹارگٹ صرف 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار 71 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ محمد حارث نے 35 اور کوشل مینڈس نے 21 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔















