اہم خبریں

بجلی بحران میں بڑی بہتری، پن بجلی میں اضافہ، لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی خوشخبری

پاور ڈویژن power division کے ترجمان نے بجلی کی صورتحال پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے عوام کو ریلیف کی امید دلائی ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ رات ڈیموں سے پانی کے اخراج میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پن بجلی bijli کی پیداوار میں خاطر خواہ بہتری آئی۔ بتایا گیا کہ 15 اور 16 اپریل کی رات صرف 8 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ رات اس میں اضافہelectricity کرتے ہوئے 30 ہزار کیوسک پانی جاری کیا گیا۔

پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2300 میگاواٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو پہلے 1800 میگاواٹ تھی اور بڑھ کر 4100 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ اس اضافے سے نہ صرف بجلی کی دستیابی بہتر ہوئی بلکہ سسٹم پر دباؤ بھی کم ہوا۔ترجمان کے مطابق اس بہتری کے نتیجے میں جنوبی علاقوں سے 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوئی، جبکہ وسطی علاقوں میں گرڈ کے استحکام کے مسائل میں بھی کمی آئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی،جا نئے تفصیل

مزید بتایا گیا کہ زرعی ضروریات کے تحت پانی کی طلب میں اضافے سے آئندہ دنوں میں پن بجلی کی پیداوار مزید بڑھنے کا امکان ہے، جو بجلی بحران کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ رات لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً ڈھائی سے 3 گھنٹے تک محدود رہا، جسے عوام کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ایل این جی کی جلد دستیابی اور پن بجلی میں مسلسل اضافے سے لوڈشیڈنگ کا عارضی مسئلہ جلد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں