اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی،جا نئے تفصیل

ملک میں پیٹرول petrol کی قیمتوں کے حوالے سے اس ہفتے اہم تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور مقامی سطح پر مہنگائی میں معمولی کمی کے باعث اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، جس کا اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

اڈیالہ جیل سے بڑی رہائی تیار،بیرسٹر گوہر نے خوشخبری سنا دی

 

اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں تقریباً 0.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم سالانہ مہنگائی کی شرح اب بھی 12 فیصد سے زائد ہے، جو عوام کیلئے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جبکہ کچھ اشیاء مہنگی بھی ہوئیں۔ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر بھی سستا ہوا، جس سے صارفین کو جزوی ریلیف ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں پیٹرول مزید سستا ہو سکتا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اخراجات کم ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں