اسلام آباد (اے بی این نیوز)امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستان کے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز کو عبور کر لیا۔
بلوم برگ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلا جہاز ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پاکستانی جہاز اس وقت آبنائے ہرمز سے واپس کراچی پورٹ آ رہا ہے، جہاز میں تقریبا 8 کروڑ لیٹر خام تیل ہے، جو 2 دن میں کراچی پورٹ پہنچے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ’جب تک ضرورت ہو گی‘ جاری رہے گی جبکہ امریکا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے بھی تیار ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکا سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
پیٹ ہیگسیتھ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے طے پانے والی عارضی جنگ بندی تاحال برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل















