بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اس اسکواڈ کا اعلان کیا۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے، جب کہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہارک پانڈیا سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں، جن میں اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجہ بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی، جس کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ بھارت اپنے پہلے میچ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔