اہم خبریں

دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی بیس بال ٹیم دو دن تاخیر سے این او سی ملنے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔دو دن تاخیر سے این او سے پانے کے بعد ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کے لیے بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔واہگہ بارڈر پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استبقال کرنے کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ کیا۔بھارت کے 29 رکنی دستے کو چار روز پہلے ویزے جاری کیے گئے تھے تاہم واہگہ آمد پر بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور دوبارہ این او سی لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔انڈین بیس بال فیڈریشن کےسیکرٹری ہریش کمار نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے مشکور ہیں جنہوں نے تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ہماری آمد کو یقین بنانےمیں مدد کی۔

متعلقہ خبریں