لاہور (اے بی این نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر (Mohammad Amir )برطانوی شہری بن گئے، برطانوی حکومت نے سابق پاکستانی فاسٹ بولر کو باضابطہ طور پر پاسپورٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے چند سال قبل برطانوی شہریت کیلئے درخواست دی تھی، جس کے بعد تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر انہیں شہریت اور پاسپورٹ جاری کیا گیا۔
محمد عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ نرجس خان پہلے ہی برطانوی شہری ہیں۔
برطانوی شہریت ملنے کے بعد محمد عامر کے دنیا کی بڑی کرکٹ لیگز، خصوصاً آئی پی ایل میں شرکت کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں، جس پر کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ پر کتنے دن کی چھٹیاں ہوں گی؟بڑی خبر آگئی















