اہم خبریں

مودی کا اٹلی کی وزیراعظم کیلئے بڑا سرپرائز،ویڈیو وائرل

روم (اے بی این نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو کافی کا تحفہ دیا۔

اطالوی وزیر اعظم نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم مودی ہمارے لیے بہت اچھی کافی کا تحفہ لائے ہیں۔


بھارت میں مودی کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ایک خوشگوار سفارتی اقدام قرار دیا جب کہ اپوزیشن نے اس وائرل ویڈیو پر کڑی تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات، مہنگائی، بے روزگاری اور طلباء کے احتجاج جیسے مسائل کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم ریل گاڑیاں بنانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران کے معاملے پرسعودی عرب سے بڑی خبر سامنے آ گئی

متعلقہ خبریں