نیویارک (اے بی این نیوز) میڈ ان پاکستان فٹ بال اقوام متحدہ میں پیش کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے پاکستانی فٹ بال کا تحفہ پیش کیا۔
نیویارک میں فٹبال کے عالمی دن اور فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کے دوستانہ میچوں میں پاکستانی فٹبال کا استعمال کیا گیا۔
سیالکوٹ میں تیار ہونے والے فٹ بال دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں۔ پاکستان کو فیفا کے معیار کے فٹ بال تیار کرنے کا عالمی مرکز قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی ٹیلنٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، فاسٹ بولر محمد عامر نے اہم فیصلہ کر لیا















