کراچی(اے بی این نیوز)غیر یقینی جغرافیائی و معاشی حالات کے باعث قیمتی دھاتوں کی مارکیٹوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک بار پھر 68 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 480 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 70ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 830روپے کی کمی سے 4لاکھ 03ہزار 259روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیں: شان مسعود بنگلہ دیش کیخلاف شکست سے دل برداشتہ ،مستعفی ہونیکا امکان















