مظفرآباد (اے بی این نیوز) سیاسی منظرنامہ اس وقت بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے، جہاں مجموعی طور پر 42 میں سے 33 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات 2026 کے لیے صرف 9 سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا ہے، جبکہ باقی جماعتیں رجسٹریشن کی شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل ہو گئی ہیں۔
یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف آزاد جموں وکشمیر( Election Commission of Azad Jammu and Kashmir) نے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے احکامات کی روشنی میں کیا ہے۔
اہل قرار دی جانے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی آزاد کشمیر، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن درخواست 16 مئی کو مسترد کر دی گئی تھی، جس کے بعد پارٹی نے اس فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے لیے 2 لاکھ روپے فیس سمیت دیگر قانونی شرائط پوری کرنا لازمی ہے، اور متعدد جماعتیں تاحال ان تقاضوں پر پوری نہیں اتر سکیں۔
مزید پڑھیں:سونا سستا ہو گیا، قیمت میں ریکارڈ کمی














