لاہور(نیوز ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ تاحال حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکا ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے جس کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں موجود ہیں اور مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہپاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اورپاکستان اپنے فیوژن ماڈل سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہپاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹاپ آفیشل کی مشاورت اور احکامات کی روشنی میں مذاکرات کئے جارہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اسی ہفتے فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے سے کئی معاملات تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف ایٹ ایکس چینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ