اہم خبریں

ONIC کی نئی سم اور ای سم کے اجرا اور ایکٹیویشن بارےپی ٹی اے کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (PTML) کو ONIC برانڈ کے تحت نئی سم اور ای سم کے اجرا، نئے کنکشنز کی ایکٹیویشن، نئی سبسکرپشنز اور متعلقہ مارکیٹنگ و تجارتی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ONIC کا موجودہ آپریشنل ماڈل موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (MVNO) کے فریم ورک کے دائرے میں آتا ہے۔

پی ٹی اے نے موجودہ ONIC صارفین کی منتقلی کے لیے PTML کو تین ماہ کی مہلت دی ہے تاکہ صارفین کو سروس میں اچانک تعطل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب PTML/یوفون نے پی ٹی اے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرلائع کے مطابق ONIC کے تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار صارفین اس صورتحال کے منتظر ہیں، جبکہ کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ONIC برانڈ کے قیام اور تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

ONIC ترجمان سعد وڈیچ کے مطابق موجودہ صارفین کی خدمات میں کوئی تعطل نہیں آیا اور وہ معمول کے مطابق ONIC استعمال کرسکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے اور صارفین اولین ترجیح ہیں۔

اہم بات: پی ٹی اے کی ہدایت نئی سبسکرپشنز، نئی سم/ای سم اور نئے کنکشنز سے متعلق ہے؛ موجودہ صارفین کی سروس فوری طور پر بند کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔

متعلقہ خبریں