اہم خبریں

پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے، پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا،کوچ قومی ٹیم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )کوچ قومی ٹیم جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے۔ میرے لئے یہاں آنا بہترین تجربہ ہے۔ پاکستان کی کوچنگ کے لئے بے تاب ہوں۔
پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے لیکن پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا
آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔گزشتہ ہوم سیزن میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔ فٹ رہنا کھلاڑیوں کی اہم ذمہ داری ہے۔ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے رابطے میں رہا ہوں ۔
میں مثبت کھیل کو ترجیح دیتا ہوں۔
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا ۔یہ دیکھنا ہوگا کہ کارکردگی میں تسلسل کیسے لایاجائے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو فٹ ہونا پڑے گا اس پر کوئی سوال نہیں۔اہم مواقع پر مشکل سے لڑ کر نکلنا اہم ہوتا ہے۔
میں ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان آیا ہوں۔ چاہتاہوں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی مکمل فٹ ہوں۔ٹیم میں سپنرز کون ہوں گے یہ سلیکٹرز فیصلہ کریں گے۔
ٹیم کا انتخاب حریف اور کنڈیشنز کے مطابق کریں گے۔ اگر کوئی کھلاڑی ٹیم کےلئے اچھا ہوتو وہ ضرورمنتخب ہوگا۔
مزید پڑھیں :پاکستان ریلوےکا منافع بخش ٹرینوں سمیت 20 سے زائد کی نجکاری کا فیصلہ

متعلقہ خبریں