پاکستا ن نے نیوزی لینڈ کوپانچویں ٹی 20میچ میں شکست دیدی،سیریز2-2سے برابر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

جس میں بابراعظم 44 گیندوں پر 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان نے 43 ، شاداب خان نے 15 اور عثمان خان نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔

بابراعظم نے ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پچ اچھی لگ رہی ہے، 180 سے 190 رنز کا ٹوٹل اچھا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج کا میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم نے سیریز میں کافی کمبی نیشن آزمائے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔