اہم خبریں

ریمپ واک میں ناکامی، امریکی ماڈل نے سینڈل اٹھا کر پھینک دی

پیرس(نیوزڈیسک)امریکا کی سپر ماڈل کرسٹین میک مینامی ریمپ واک کے دوران اونچی ایڑھی کی سینڈل پہن کر چلنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر پیرس فیشن ویک سے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ماڈل کو ان کی ویلنٹینو کی اونچی ہیلز نے ریمپ واک کے دوران دھوکا دے دیا۔لیکن ماڈل نے بھی ہمت نہ ہاری ابتداً ویلنٹینو کی ان اونچی ہیلز پر ہی غصہ ہوگئیں اور اس ہی برانڈ کی ہیلز کو نکال پھینکا جس کے لئے ریمپ واک کر رہی تھی اور پھر ہمت کرکے کھڑی ہوئیں، اپنی ریمپ واک مکمل کی تاہم اس کے بعد وہ مزید چل نہ سکیں۔انتظامیہ کے مطابق ان کے پیروں میں شدید چوٹ آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں