ممبئی(نیوزڈیسک)کروڑوں کی منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتیحی نے ان سے رقم لے کر ایک گھر خریدا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نورا فتیحی کے اصرار پر اُس نے بی ایم ڈبلیو کی مہنگی کار اداکارہ کو تحفے میں دی تھی۔میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سکیش نے کہا کہ آج نورا کہہ رہی ہے کہ میں نے اس کو گھر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا حالانکہ کاسابلانکا موروکو میں گھر خریدنے کیلئے میں نے اسے بڑی رقم دی تھی۔انہوں نے مزید بتایا نورا فتیحی قانون سے بھاگنے کیلئے جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہے۔چندر شیکھر کے مطابق اس کے تمام دعوؤں کے ثبوت چیٹس اور اسکرین شاٹس کی شکل میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہیں۔