اہم خبریں

پاکستانی نوجوان اے آئی فلم میکر کا شاندار کارنامہ، مختصر فلم نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی نوجوان اے آئی فلم میکر کا شاندار کارنامہ، مختصر فلم نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لیہ ( اے بی این نیوز) ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ 28 منٹ کی مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی۔

زاہد اقبال کے مطابق ان کی فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ کو یوٹیوب پر 58 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جبکہ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر فلم سے زاہد اقبال کی تقریباً 5 کروڑ روپے آمدنی کے دعوے بھی گردش کر رہے ہیں، تاہم اس رقم کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم سازی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس سے نوجوان تخلیق کاروں کو کم وسائل میں مختصر فلمیں تیار کرنے اور عالمی ناظرین تک رسائی حاصل کرنے کے نئے مواقع مل رہے ہیں۔

زاہد اقبال کی فلم کی مقبولیت اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا جانے والا تخلیقی مواد پاکستانی نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں‌:امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئی پابندی، خریداروں کے لیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں