اہم خبریں

امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئی پابندی، خریداروں کے لیے بڑی خبر

امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئی پابندی، خریداروں کے لیے بڑی خبر

لاہور ( اے بی این نیوز) درآمد شدہ گاڑیوں کے خریداروں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، پنجاب میں درآمد شدہ گاڑی رجسٹر ہونے کے بعد ایک سال تک دوسرے شخص کے نام منتقل نہیں کی جاسکے گی۔

محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑی ابتدائی طور پر صرف اسے درآمد کرنے والے شخص کے نام پر رجسٹر ہوگی، جبکہ خریدار کو گاڑی اپنے نام منتقل کرانے کے لیے ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق اس سے قبل ذاتی استعمال، تحفے اور بیرون ملک رہائش سے متعلق تین کیٹیگریز میں درآمد ہونے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد فوری منتقلی ممکن تھی۔ نئی پالیسی کے تحت اب ان گاڑیوں کی منتقلی پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے نئی منتقلی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے اپنے نظام میں بھی چیک لگا دیا ہے، جس کے باعث رجسٹریشن کے بعد ایک سال کی مدت مکمل ہونے سے پہلے گاڑی دوسرے شخص کے نام منتقل نہیں ہوسکے گی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں مجموعی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اوسطاً 20 فیصد درآمد شدہ گاڑیاں شامل ہوتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے باعث محکمہ ایکسائز کو منتقلی کی فیس اور متعلقہ محصولات کی مد میں مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پنجاب ایکسائز کی دستیاب سرکاری معلومات کے مطابق درآمد شدہ گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے درآمد کنندہ سے متعلق دستاویزات اور کسٹمز کی اجازت سمیت مختلف کاغذات درکار ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ، دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

متعلقہ خبریں