اہم خبریں

ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے 19 سال چھوٹی لڑکی سے منگنی کرلی

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنی دیرینہ ساتھی اور کنٹری گلوکارہ الیکسس ولکنز سے منگنی کرلی۔ 46 سالہ کاش پٹیل اور 27 سالہ الیکسس ولکنز نے اتوار 4 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر منگنی کا اعلان کیا۔

الیکسس ولکنز نے دونوں کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی ہیرے کی انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں۔ انہوں نے دلچسپ کیپشن میں لکھا، **”ہم قانون کو درمیان میں لے آئے، جبکہ کاش پٹیل نے بھی یہ پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دل اور انگوٹھی کے ایموجیز استعمال کیے۔


رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات 2022 میں نیش وِل میں ایک دوست کی تقریب کے دوران ہوئی تھی، جبکہ 2023 میں ان کے درمیان باقاعدہ تعلق قائم ہوا۔ الیکسس ولکنز فروری 2025 میں کاش پٹیل کی ایف بی آئی ڈائریکٹر کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوئی تھیں۔

کاش پٹیل کے ایف بی آئی ڈائریکٹر بننے کے بعد دونوں کی نجی زندگی بھی عوامی توجہ کا مرکز رہی، جبکہ پٹیل کے سرکاری طیارے کے بعض سفروں اور ولکنز سے متعلق سرکاری وسائل کے استعمال پر بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں: سرکاری حج اسکیم ،دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع ہوگئی

متعلقہ خبریں