اہم خبریں

بھارتی گلوکارہ رخسانہ بانو انتقال کرگئیں،اہل خانہ کا زہر دینے کا الزام

ممبئی ( نیوز ڈیسک)بھارت کی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں زیر علاج گلوکارہ رخسانہ بانو بدھ کی رات انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں 27 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والی بیماری سکرب ٹائفس کے لیے زیر علاج تھیں۔دوسری جانب گلوکارہ کی والدہ اور بہن نے الزام لگایا ہے کہ بیٹی کو مغربی اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے حریف گلوکار نے زہر دیا ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے کسی کا نام نہیں لیا گیا۔

گلوکارہ رخسانہ کی بہن روبی بانو نے بتایا کہ 15 روز قبل شوٹنگ کے دوران جوس پینے سے ان کی بہن کی حالت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول گلوکار کے اہل خانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلوکار کو پہلے بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: کیاتحریک انصاف کل لاہور میں جلسہ کرسکے گی؟غیر یقینی صورتحال

متعلقہ خبریں