ہماری اگلی نسل تاروں بھرا آسمان نہیں دیکھ سکے گی

لندن(نیوزڈیسک) ہماری اگلی نسل تاروں بھرا آسمان نہیں دیکھ سکے گی،کروڑوں ستارے غائب ہونے کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین نے اس کی وجہ روشنی کی آلودگی کو قرار دیدیتے ہوئے کہا کہ زمین پر روشنیوں کے اضافہ کی وجہ سے آسمان کے ستاروں کی روشنیاں ختم ہو رہی ہیں،دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں طاقتور روشنیاں بڑھتی جارہی ہیں جس سے رات کی تاریکی ختم ہو رہی ہے ،روشنی کی اس دھند میں آسمان کے ستارے تیزی سے غائب ہورہے ہیں ۔جرمن مرکز برائے ارضی طبعیات کے ماہر کرسٹوفر کائبہ نے کہا اگر آج پیدا ہونے والا کوئی بچہ اگر رات کو 250 ستارے دیکھ سکتا ہے تویہی بچہ 18 برس کی عمر میں آسمان پر نظرآنیوالے ستاروں کی تعداد کم ہوکر صرف 100 ت رہ جائے گی یعنی آسمان پر نظر آنے والے ستاروں کی تعداد آدھی سے بھی کم رہ جائے گی۔