موبائل فون کا زیادہ استعمال آپ کو بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتا ہے ۔۔؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) موبائل فون کا زیادہ استعمال آپ کو بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتا ہے ۔۔؟ تفصیلات کے مطابق نئی تحقیق سے واضح وا ہے کہ ہفتے میں موبائل فون پر 30 منٹ یا اس سے زیادہ وقت باتیں کرنا آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتا ہے ،کیونکہ ایسا کرنے سے اس بیماری کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جس سے بعد میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض بھی حملہ کر سکتے ہیں۔سدرن میڈیکل یونیورسٹی چائنا کی طرف سے 37 سے 73 سال کی عمر کے 2 لاکھ سے زائد افراد کا تحقیقاتی ڈیٹا حاصل کیا گیا جس کے تجزیے پر یہ بات سامنے آئی کہ ہر ہفتے 6 گھنٹے سے زائد وقت فون کالز کرنے پر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 25 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ہائی بلڈ پریشر جن کا جینیاتی مسئلہ ہو اُن میں اس مرض کے لاحق ہونے کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین نے موبائل فون کے کم سے کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔