مختلف اقسام کی ایپلی کیشنز انسٹال کرنے سے آپ کا فون ہیک بھی ہوسکتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپنے سمارٹ فون میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے چند باتوں کا خیال رکھا ،ورنہ آپ کا فون ہیک بھی ہوسکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اپنے سمارٹ فون کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے انواع و اقسام کی ایپلی کیشنز انسٹال کرنے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھیں کیونکہ گوگل پلے اور ایپ سٹور پر ایسی بہت سے ایپ موجود ہیں جن سے آپ کی ڈیوائس کو آسانی سے ہیک کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے سائبرسکیورٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ نئی ایپ انسٹال کرنے سے قبل بعض باتوں سے اچھی طرح واقفیت حاصل کریں۔ کسی بھی سٹور سے کوئی بھی ایپ انسٹال کرنے سے قبل یہ دیکھ لیا جائے کہ اس ایپ کو کتنی تعداد میں انسٹال کیا گیا ہے، یعنی پرمیشنز کن اشیا کے بارے میں ہے،ایس ایم ایس یا کالنگ لسٹ تک رسائی تو یہ خطرے نہیں ، اگر ایپ کی تفصیلات کو بھی انتباہی علامت ہو تو اس سے پوری طرح آگاہی حاصل کریں ۔ جعلی ایپس سے ہوشیار رہنا ضروری اس لیے بھی ہے کہ اس سے فونز کو ہیک کر کے آپ کے بینک اکاونٹس سمیت سوشل اکاونٹس تک رسائس حاصل کی جاسکتی ہے جو کسی بھی صارف کے لیے مشکل کا باعث بن سکتا ہے ۔