نئی تحقیق ،24 آنکھوں والی انتہائی زہریلی جیلی فش دریافت کرلی گئی

بیجنگ(نیوز ڈیسک) 24 آنکھوں والی انتہائی زہریلی جیلی فش دریافت کرلی گئی ۔ہانگ کانگ بیپٹسٹ یونیورسٹی کے محققین نے 2020ء سے 2022ء کے موسم گرما میں ایک تالاب جسے مقامی طور پر ’گی وائی‘ کہا جاتا ہے میں سے انتہائی زہریلی ’جیلی فِش‘ کو دریافت کیا، اس کے اس کے روشنی محسوس کرنے والے 24 اعضا ہیں جنہیں آنکھیں کہا جاتا ہے ،محققین کے مطابق یہ جیلی فِش انتہائی خطرناک ہے ، اس کا تعلق باکس جیلی فِش کے خاندان سے اس کا بے رنگ جسم ہے جس کی اوسط لمبائی 1 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر ہے اور اس کے 3 ٹی نٹیکلز ہیں جو 10 سینٹی میٹر تک لمبے ہوتے ہیں ۔ باکس جیلی فش کی اب تک دنیا بھر میں صرف 49 انواع موجود ہیں لیکن یہ نئی دریافت زیادہ وسیع پیمانے پر بھی پھیل سکتی ہے۔