راولپنڈی،نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، معروف سیاسی شخصیت ملک غضنفر جاں بحق

راولپنڈی (نیوزڈیسک)اڈیالہ کے رہائشی و معروف سوشل ورکر،سیاسی رہنما ملک غضنفر سردار کلر کہار کے علاقہ گفانوالا میں قاتلانہ حملہ میں جانبحق ،ذرائع مطابق ملک غضنفر سردار کسی نماز جنازہ میں شرکت بعد اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی پر خود کار ہتھیاروں سے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ، مسلح افراد کے حملے میں ملک غضنفر سردارشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔چکوال پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچگئی۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ تاہم مسلح حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔