اہم خبریں

حلقہ بندیوں کے تنازعات سے زیادہ الیکشن ضروری ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(بشارت راجہ)حلقہ بندیوں کے تنازعات سے زیادہ الیکشن ضروری ہیں سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا بنیادی جزو ہے اور ایک جج کا کردار گارڈین کا ہوتا ہے الیکشن شیڈیول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا جا سکتا ہے انتخابات میں کسی صورت تاخیر قبول نہیں کرینگےبلوچستان کے دو اضلاع ژوب اور شیرانی میں حلقہ بندیوں کا معاملہ،جسٹس منصور علی شاہ کا تحریر کردہ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا. عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین میں ایک جج کا کردار جمہوریت اور آئین کے محافظ کا ہے. با قاعدگی کے ساتھ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے ہی جمہوریت برقرار رہتی ہے. انتخابات کے بغیر حکومت کو جمہوری حکومت نہیں کہا جاسکتا ہے. بروقت آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد درحقیقت آئینی جمہوریت ہےسپریم کورٹ نے کہا اتخابات سے عوامی رائے کا احترام ہوتا ہے قیادت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے. جب انتخابی شیڈول جاری ہو جائے تو تمام مقدمہ بازی کو فوری حل ہونا ضروری ہے. انتخابات میں تاخیر یا انتخابات سے متعلق مقدمہ بازی میں تاخیر سے انتخابی عمل اور جمہوری نظام پر عوامی اعتماد متاثر ہوتا ہے. ایسا ہونے سے سیاسی ماحول عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلوچستان کے دونوں حلقوں میں اپنی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن کروائے. مذکورہ دونوں حلقوں میں حلقہ بندیوں کے تنازع کا کیس عام انتخابات کے بعد دیکھیں گے. رجسٹرار آفس اس کیس کو 2024 کے عام انتخابات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرے

متعلقہ خبریں