اہم خبریں

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعدکے پی اسمبلی تحلیل ہو گی، بیرسٹر سیف

پشاور (نیوز ڈیسک) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔ گورنر نے دستخط نہ کئے تو 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل عمران خان کے فیصلے کے مطابق ہوگی، جیسے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمری گورنر کو بھیجیں گے۔

متعلقہ خبریں