اہم خبریں

پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دئیے گئے، مونس الہٰی کا الزام

لاہور (  اے بی این نیوز   )پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دئیے گئے،، مونس الہی کا الزام ،، سمیراالہی نے کہاگجرات آر او آفس کے باہر دھکے دےکر پرس چھین لیا گیا، ایسے الیکشن کروانے کی بجائے سلیکشن کرلیں ہم گھر بیٹھ جاتے ہیں ،، منڈی بہاؤالدین میں پرویز الہٰی کے وکلاء کاغذات نامزدگی سمیت اغواء ،شاہ محمودقریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،قریشی خاندان کی لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں درخواست دائر،موقف اختیار کیا حلقہ این اے 148 ملتان اور این اے 150 کیلئے الیکشن پراسیس میں تحفظ فراہم کیاجائے، عمر ایوب خان کے سیکرٹری اور ڈرائیور گرفتار، نعیم خان عمر ایوب کے کاغذات جمع کرا رہے تھے، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری ضلع کچہری جہلم سے گرفتار ، فراز چوہدری فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے، ، ،سردار عبدالقیوم جتوئی اور انکے بیٹے داؤد جتوئی کو بھی حراست میں لے لیا گیا، کوٹ ادو این اے 179کے پی ٹی آئی امیدوار شبیر علی قریشی کی اہلیہ کا کاغذات وصول نہ کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں